اٹلی میں پاکستانی نوجوان قتل

0

رپورٹ:تنویر ارشاد

سسلی:اٹلی کے شہر سسلی میں 32 سالہ پاکستانی نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے شبہ میں تین ہم وطنوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیالت کے مطابق اٹلی کے ساحلی شہر سسلی میں 32 سالہ پاکستانی نوجوان عدنان صدیقی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا ہے، مقتول 3 سال سے زائد عرصہ سے اٹلی میں مقیم تھا اور ایک ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کررہا تھا۔

عدنان صدیقی کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے بتایا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عدنان صدیقی کے قتل کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خون آلود کپڑوں میں ملبوس دو پاکستانی شہریوں کو عدنان صدیقی کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک 42 سالہ پاکستانی کو ان دو افراد کی معاونت کرنے کے شبہ میں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

 مقتول سسلی کے علاقے کلتانی سیتامیں اکیلا رہائش پذیر تھا اور علاقے میں اچھی شہرت کا حامل تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان صدیقی کے قتل میں تین افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور واقعہ کے حوالے سے مقامی لوگوں سے بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.