اسرائیلی وزیراعظم تیسری بار قرنطینہ میں چلے گئے

0

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کورونا سے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے پر خود کو ایک بار پھر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم آفس کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور 2 وزراء نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشے کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور وزراء کا وزیراعظم ہاٶس کے ملازم سے رابطہ رہا ہے اس لیے تینوں شخصیات نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا تیسرا قرنطینہ ہوگا، اس سے قبل بھی وہ مشتبہ مریضوں سے رابطے میں آنے کے بعد 2 بار خود کو قرنطینہ کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.