مشکلات میں گھرے بھارت کو ایک اور آفت کا سامنا

0

ممبئی:کورونا بحران سمیت مشکلات میں گھرے بھارت کو ایک اور نئی آفت سمندری طوفان ”نثارجا“ کا سامنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک بڑا سمندری طوفان آج بھارت کے شہر ممبئی سے ٹکرائے گا،جس سے شہر میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ممبئی کی طرف بڑھنے والے طوفان کو گزشتہ 130 برس کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جارہا ہے، اس سے قبل ممبئی میں 1891 میں بڑے طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین کے مطابق بدھ کو ممبئی سے ٹکرانے والے طوفان کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، طوفان کے باعث بڑی سمندری لہریں اٹھیں گی اور شدید بارشوں کا امکان ہے،جس سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممبئی جہاں پہلے ہی کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے، یہ طوفان مزید مشکلات کھڑی کردے گا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ایک سمندری طوفان بھارتی ریاست بنگال سے ٹکرایا تھا جس میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب اگرچہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو طوفان سے براہ راست خطرہ نہیں، تاہم بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

’نثارجا‘‘ نامی سمندری طوفان جنوب میں کراچی سے 11 سو کلومیٹر دور ہے، فی الحال کراچی سمیت ساحلی علاقوں کو طوفان سے براہ راست خطرہ نہیں ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے طوفان پر نظر رکھے ہوئے ہوئے اور ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ دو دن تک شکار پر نہ جائیں۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.