ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی،وزیراعظم کا نواز شریف کی وائرل تصویر پر تبصرہ

0

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں  سڑک کنارےایک کیفے میں چائے یا کافی پیتے  وائرل  ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کے ہمراہ چائے یا کافی پیتے وائرل  ہونے والی تصویرکا ذکر کیا گیا، اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نوازشریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں اہلخانہ کے ساتھ موجود چائے یا کافی پی رہے ہیں، اس سے قبل بھی نوازشریف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کسی ہوٹل میں موجود کھانا کھارہے تھے اور اس موقع پر ان کے بھائی شہباز شریف، دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے قائد علاج کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں خصوصی طور پر علاج کے لیے عدالت سے ضمانت لے کر لندن گئے تھے۔

کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فارنزک کرانے کا مطالبہ کیا، وفاقی وزرا فواد چودھری، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے گندم اسکینڈل کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.