کورونا بحران کے باوجود کینیڈا تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

0

مونٹریال:کورونا بحران کے باوجود کینیڈا غیرملکی تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے ،اور کینڈین حکومت نے معیشت بحالی کیلئے بھی تارکین وطن سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

کینڈا کے وزیر برائے امیگریشن مارکو مینڈیسنو کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ کرونا بحران کے بعد بیرونی دنیا سے آنے والے افراد ہماری معیشت کی ترقی میں اہم کرداد ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں اقتدار میں آنے کےبعد سے امیگریشن کی لبرل پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ غیرملکی تارکین وطن کی آمد کو معاشی ترقی کیلئے استعمال کررہے ہیں ، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے مارچ سے کینیڈا نے اپنی سرحدیں بند کررکھی ہیں ، جس سے تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ رک گیا ہے۔

کینڈین وزیر امیگریشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے 35 ہزار غیرملکیوں کو عارضی پرمٹ جاری کئے ہیں ،ان میں سے 26 ہزار کو زراعت کے شعبہ میں کام کی اجازت دی گئی ہے،جو کینیڈا کی فوڈ سیکورٹی کیلئے بہت اہم شعبہ ہے۔

کرونا بحران کی وجہ سے کینڈین حکومت کا رواں برس 3 لاکھ 41 ہزار غیرملکیوں کو مستقل رہائشی پرمٹ دینے کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا ہے ،تاہم کینڈین وزیر کا کہنا ہے کہ امیگریشن اکنامک ڈرائیور کا کام کرتی ہے اور جیسے ہی کرونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہوتی ہے ،ہم یہ عمل شروع کردیں گے۔

نئے لوگ آنے سے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، مکانات کی طلب بڑھتی ہے اور معیشت ترقی کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.