بھارت میں شوہر نے سانپ سے ڈسوا کر بیوی کو قتل کردیا

0

دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں شوہر نے پیسے کی لالچ میں کوبرا سانپ کے ذریعے اپنی بیوی کو ڈسوا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے سوراج نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ایک سپیرے سے رابطہ تھا، جس کی مدد سے اس نے بیوی کو قتل کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے انٹرنیٹ پر سانپ سے ڈسوانے کی ویڈیوز بھی سرچ کی تھیں، جس کے بعد اس نے سپیرے سے حاصل سانپ کو بیوی پر پھینک دیا، جس کے کاٹنے سے اس کی بیوی چل بسی۔

پولیس کے مطابق ملزم ک شادی میں بڑی مقدار میں جہیز ملا تھا جس میں تقریبا 100 سونے کے سکے ، ایک نئی کار اور 500،000 روپے (تقریبا 20،000 امریکی ڈالر) نقد تھے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے خدشہ تھا کہ اپنی بیوی اترا سے طلاق لینے کی صورت میں تمام جہیز واپس کرنا پڑے گا جس کے باعث اس نے بیوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملزم نے کہا کہ اس نے سپیرے کے ذریعہ بیوی سے نجات کا منصوبہ بنایا،تاکہ کسی کو شک بھی نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.