ترک سیریز ارطغرل غازی  نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا

0

پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک کا کہنا ہے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔

ترک ڈرامہ سیریز دیریلیس ارطغرل یا ارطغرل غازی کی کہانی اور کرداروں نے جہاں پاکستانی عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے وہی پاکستانی اداکاروں کے بھی دل جیت لیے ہیں، مختلف شوبز اسٹارز ڈرامہ سیریز کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک سیریز کے حوالے سے لکھا کہ ارطغرل غازی ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا ہے، اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا‘۔

دوسری جانب پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے انسٹاگرام پر تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ارطغرل غازی جیسی مظبوط کہانی ، عورت کو باحجاب اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اِس سے قبل صاحبہ کے شوہر اور پاکستان کے نامور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’ارطغرل غازی‘ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ارطغرل غازی کی تعریف میں کہنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسا کام دیکھ کر دل کو حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہمیں بھی ایسا کام کرنے کا موقع ملتا اور کاش ہم سے بھی ایسا کوئی کام لیا جاتا، ہماری انڈسٹری میں تو سب کو ایک جیسا کام دے دے کر فنکاروں پر چھاپ لگا دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.