ساتھ رہنے سے کرونا پھیلنے کی تھیوری غلط نکلی

0

لندن:کرونا نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو چکر ا کر رکھ دیا ہے ،ہر روز  کوئی ایسا نیا کیس سامنے آجاتا ہے کہ  سائنسدان پھر چکرا جاتے ہیں،اب تک سائنسدان اور طبی ماہرین یہ  سمجھتے اور دنیا کو سمجھاتے رہے ہیں کہ  کرونا سے بچنا ہے تو جسمانی فاصلہ رکھنا ہوگا، کرونا ساتھ رہنے سے  پھیلتا ہے۔

اب برطانیہ میں  ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے ،جس نے اس ساری تھیوری  پر لکیر پھیر دی ہے،جی ہاں جسمانی فاصلہ تو چھوڑیں  جسموں کے ساتھ جڑی ہوئی بہنوں میں سے ایک کرونا کا شکار ہوگئی اور دوسری مکمل صحت مند ہے۔

24 گھنٹے  ایک ساتھ جڑی رہنے والی بہنوں  میں سے  ایک کرونا متاثرہ اور دوسری صحت مند نکلنے پر سائنسدانوں کو پہلے تو یقین نہیں آیا ،انہوں نے ایک سے زائد بار ٹیسٹ کئے لیکن نتیجہ ہر بار وہی ،جس پر سائنسدانوں کو ماننا پڑ گیا کہ واقعی  ساتھ جڑے رہنے کے باوجود ان میں سے ایک بہن پر کرونا نے اثر نہیں کیا۔

ساؤتھ ویلز  سے تعلق رکھنے  والی  دونوں بہنوں کی عمر 5 ماہ ہے ، اب رائل گریونٹ ہسپتال کے ماہرین اس بات کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ  جڑواں شیر خوار بچیوں میں سے ایک  لی یو  تو شدید نوعیت کے کرونا وائرس کا شکار ہے ، جب کہ ہر دم اسی کے ساتھ رہنے والی دوسری بہن  تھیا  مکمل طور پر صحت مند ہے۔رواں ہفتے ڈاکٹر دونوں جڑواں بہنوں کے جینیاتی ٹیسٹ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.