پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

0

کراچی: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے، ون ڈے سیریز اگلے برس جون میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آج میچ کے بعد روانہ ہوجائیں گے، جبکہ جن کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آیا وہ اور آفیشلز  قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے اس حوالے سے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پچھلا ایک ہفتہ کافی مشکل رہا ، خاص طور  پر  پچھلے 24 گھنٹے کافی مشکل تھے، دونوں بورڈز مسلسل رابطے میں تھے۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ 3 ویسٹ انڈین پلیئرز کا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کل رات مزید کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا مثبت ٹیسٹ آیا، جبکہ ایک پلیئر زخمی تھا، ویسٹ انڈیز کے اپنے پلیئرز پریشان تھے، اور انہیں خدشہ تھا کہ مزید ٹیسٹ آئے تو کرسمس پر گھر نہیں جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.