پاک بھارت کشیدگی بڑھ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید، بھارت کا بھاری نقصان

0

راولپنڈی: پاک بھارت کشیدگی بڑھ گئی، کنٹرول لائن (ایل او سی) پر شدید جھڑپ، بھارت کی لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں بھارت کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، تاہم دوطرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور طریق سے جواب دیا گیا ہے، جس میں  بھارتی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے حملے کا خطرہ، پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا

خیال رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام کو اطلاع ملی ہے کہ بھارت عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ (False Flag) آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے باعث پاک فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.