نیا کیمپ لگانے کی کوشش پر تارکین وطن پر پولیس کا دھاوا

0

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اکھاڑے گئے کیمپ کے تارکین کی جانب سے این جی اوز کی مدد سے نئی جگہ کیمپ بنانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی، اس موقع پر پولیس نے شیلنگ بھی کردی، پولیس کا کہنا ہے عوامی مقام پر یہ کیمپ بنوانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پیرس میں پولیس نے شہر کے شمالی حصے میں فرینچ نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم کے قریب تارکین وطن کا کیمپ اکھاڑ پھینکا تھا، اور وہاں موجود تارکین کو بسوں میں بھر کر نئی جگہ منتقل کردیا تھا، تاہم کچھ تارکین وطن اس موقع پر حکومت کی طرف سے منتخب کی گئی جگہ پر نہیں گئے تھے، اور وہ عملی طور پر بے گھر ہوگئے تھے،  تارکین وطن کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے بے گھر ہونے والے ان تارکین وطن کے لئے شہر کے مرکزی علاقے ری پبلک اسکوائر میں نئے خیمے لگوادئیے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری وہاں پہنچ گئی، اور اہلکاروں نے وہاں موجود این جی اوز کے نمائندوں اور تارکین وطن کو گھیرے میں لے لیا، انہوں نے نیا کیمپ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لگائے گئے خیمے اکھاڑ دئیے، پولیس نے اس موقع پر وہاں موجود تارکین وطن پر شیلنگ بھی کی،  پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ تنظیموں نے عوامی مقام پر یہ کیمپ بنوانے کی کوشش کی، جو ناقابل قبول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.