ٹرینیں بحال،بازار7 بجے تک کھلیں گے،سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد:’’احساس نیوز‘‘ کی خبر درست ثابت ہوگئی،حکومت نےکاروبار7 بجے تک کھولنے ، ٹرینیں بحال کرنےاورسیاحتی مقامات بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسے میں جب میڈیا کا بڑا حصہ لاک ڈاؤن سخت  ہونے اور کرفیو تک کی خبریں دے رہا تھا،’’احساس نیوز‘‘نےاتوار کو ہی اس حوالے سے خبر دے دی تھی کہ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی)کے اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت نہیں بلکہ اسے الوداع کرنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گےاور قومی اداروں کی رپورٹس پر وزیراعظم پہلے ہی اس حوالے سے ذہن بناچکے ہیں۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاؤن مزید سمیٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت نےچند شعبہ جات جن میں شادی ہالز، اسکولز ،یوسنیورسٹیز شامل ہیں کے علاوہ تمام شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے مری سمیت تمام سیاحتی مقامات کھولنے کابھی  فیصلہ کیا ہے،اور اس حوالے سے صوبوں کو بھی ایس اوپیز بنانے کی ہداہت کردی گئی ہیں ۔

وزیراعظم نےریلوے کو بھی مزید 10 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ہے،جس کے بعد عملی طور پر تقریباً تما م ایکسپریس ٹرینیں بحال  ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ  کاروباری مراکز اور مارکیٹیں  کھولنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے ، مارکیٹیں اب شام 5 کے بجائے 7 بجے تک کھلیں گی اور ہفتے میں صرف دو دن ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں  گی۔

وزیراعظم نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محض 26 کیسز پر ہی ہم نے لاک ڈاؤن کیا، اس وقت تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ آگے کیا حالات ہوں گے،بعد ازاں عالمی حالات کا جائزہ لیا تو پتہ  چلاہمارےحالات چین اور یورپ کی طرح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ان ممالک کے مدمقابل غربت ہے، 5 کروڑ افراد دو وقت کا کھانا نہیں کھاسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے لیکن یہ اس کا علاج نہیں ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا نے مزید بڑھنا ہے اورافسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا کہ شرح اموات میں بھی اضافہ ہوگا لیکن ہمیں وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.