سندھ حکومت نے چند شعبہ جات کے علاوہ تمام شعبوں کو کاروبار کی اجازت دیدی

0

سندھ حکومت نے چند شعبہ جات کے علاوہ بقیہ تمام شعبہ جات کوصبح 6 بجے سےشام7 بجے تک کاروبار کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بزنس سینٹر، ایکسپو ہالز، اسپورٹس کلب،جمز، اسپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سیمنا، تھیٹر بھی بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروبار ہفتے میں پانچ دن پیر سے جمعہ تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہونگے۔

نوٹیفیکیشن کے متن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو 3 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس کا حتمی اعلان 2جون کل (منگل) کوٹرانسپورٹرز کی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ میٹنگ  میں ایسی او پیز طے کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹرانسپورٹ کیلئے الگ ایس او پیز ہونگے

سندھ حکومت نے عوامی مقامات  پر ماسک لازمی قرار دے دیا ہے۔

کورونا کے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اس علاقے میں نقل وحرکت کو محدود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.