پاکستان میں پہلی پبلک الکٹرک بائیک متعارف

0

اسلام آباد: ملک میں سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی طرف اہم قدم، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس متعارف کروادی گئی، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزی بائیک سروس کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی رومر ٹیکنالوجیز نے جاز ایکس ایل آر 8 کے تعاون سے ’ایز بائیک‘ نامی منفرد الیکٹرک بائیک رائیڈنگ سروس کو متعارف کرایا ہے، ابتدائی طور پر ’ایز بائیک‘ سروس کو دارالحکومت اسلام آباد میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ یہ سروس راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں موجود ہوں گی، ایزی بائیک کے چارجز  فی منٹ 5 روپے ہوں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سروس کو ایک سال کے دوران تمام بڑے شہروں متعارف کروادیں گے۔

افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایزی بائیک ایک خو شگوار اضافہ ہے، ماحول دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی، وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو،ایزی بائیک کا خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ہو گا۔امین الحق نے کہاکہ عام لوگوں کو ایزی بائیک کی سہولت سے بہت فائدہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.