نوازشریف کے اشتہار برطانوی اخبارات میں شائع کرانے کی تیاری

0

اسلام آباد: حکومت نےنوازشریف کی طلبی کے اشتہار لندن کے 2 بڑے اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی ہے، درخواست  میں استدعا کی  گئی ہے کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں، لہذا برطانوی اخبارات میں نواز شریف کی طلبی سے متعلق اشتہارشائع کرانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود نوازشریف کی جانب سے لندن سے واپس نہ آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ مجرم کی طلبی کے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کرائے جائیں، عدالت نے اپنے حکم نامے میں  پاکستان کے دو بڑے انگریزی اور اردو اخبارات میں اشتہار شائع کرانے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب حکومت نے لندن کے دو اخبارات میں بھی نواز شریف کی بذریعہ اشتہارطلبی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں، لہذا دو بڑے برطانوی اخبارات ٹیلی گراف اور گارجین میں نواز شریف کی طلبی سے متعلق اشتہار شائع کرانے کی اجازت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.