اٹلی اور فرانس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

0

روم: اٹلی اور فرانس میں طوفان ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی، کئی پل بہہ گئے ہیں جبکہ 24 سے زائد افراد لاپتہ جبکہ اٹلی میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، طوفان الیکس دونوں ملکوں میں تباہی مچانے کے بعد اب برطانیہ کا رخ کررہا ہے، اور وہاں بھی نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شمالی اور فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں سے سیلابی کیفیت ہیدا ہوگئی ہے، بارشوں سے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، وینس کو سیلاب سے بچانے کیلئے پہلے بار فلڈ بیریئر اٹھا دیئے گئے۔

اٹلی کی صورتحال

اٹلی کے پیڈمونٹ ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 659 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ 60 سالہ میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ طوفان سے لمبارڈی اور لگریا ریجن بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وینس میں صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے بیرئیر سسٹم کو آن کردیا گیا ہے۔ طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث سڑکیں بہہ گئی ہیں جس سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مقامی حکام کے مطابق علاقے میں صورتحال اچھی نہیں، متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں امدادی کارکن ریسکیو کاموں کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

اٹلی کے والڈوسٹا ریجن میں امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو اہلکار سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص کی لاش ورسیلی صوبے میں سیلابی پانی سے برآمد ہوئی ہے۔

فرانس کی صورتحال

فرانس کے جنوبی شہر نیس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،اور یہاں بھی متعدد علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں 450 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، نیس سمیت دیگر متاثرہ شہروں میں ساحلوں کو بند کردیا گیا ہے، اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے ساتھ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، نیس کے میئر چیسٹن نے علاقے کا فضائی جائزہ لیا ہے، جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد گھر مکمل بہہ گئے ہیں ہا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ فرانس میں سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والی افراد کی تعداد 8 سے زائد بتائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.