لندن:ن لیگ کے قائد نوازشریف کی لندن میں اہلخانہ کے ہمراہ کافی پیتے تصویر سامنے آئی ہے ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے حامیوں میں جنگ چھڑگئی ہے۔
تفصیلات کے تحریک انصاف کے حامیوں نے نوازشریف کو بھگوڑا اور جھوٹا قرار دیا اور عدالتی نظام پر بھی سوالات اٹھائے کہ کس طرح ایک صحت مند مجرم کو علاج کے نام پر غیر معینہ مدت کیلئے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہے،جس کے بارے میں ن لیگ کہتی تھی کہ اس کے دماغ کی 88 فصد رگیں بند ہوچکی ہیں ،پلیٹ لیٹس گرچکے ہیں ،اب یہ عالمی وبا کے دوران لندن میں عوامی مقام پر بیٹھ کر کافی پی رہا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے حامیوں نے نوازشریف کی تصویر پر زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ تصویر نے کچھ لوگوں کیلئے یوم جلن بنادیا ہے،حکومت کی حالت یہ ہے کہ وہ میاں صاحب کی کافی بھی برداشت نہیں کرپاتی۔
دونوں جماعتوں کے رہنما بھی اس جنگ میں کود پڑے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویریں ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑارہی ہیں۔
ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑاتی یہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں ؟ pic.twitter.com/dZxJ0VpM4q
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2020
دوسری جانب نواز شریف کی صاحبزادی بھی اس پر پیچھے نہ رہیں اور فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا، لیکن ان کا کام الٹا پڑگیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئی سی یو میں گھس کر زبردستی میری بے ہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں، اُن کیلئے نواز شریف کے گھرکی خواتین اور بچیوں کی چُھپ کر تصاویر بنانا کیا مشکل ہے؟، اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔
تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔جو لوگ زبردستی ICU میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،انکے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ https://t.co/vECHxSKpAS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ان کو اصل تکلیف اس بات کی ہے نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ اُن لوگوں نے نواز شریف کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ نے بچالیا،نواز شریف کا خوف نہ ان کو جینے دیتا ہے اور نہ ہی چین سے حکومت کرنے دیتا ہے، یہی ان کی سزا ہے۔
انکو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن الّلہ نے بچا لیا۔ نواز شریف کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے۔ https://t.co/oOvYgj8DkT
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2020
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔
انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھلک ضرور دکھائیں ،بار بار دکھائیں کیوں کہ اسی جھلک سے عوام کو پتہ چلتا ہے کہ میاں صاحب کبھی بھی اس طرح سے بیمار نہیں تھے،عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔
انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک https://t.co/y5T8vUp8t2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2020