جاسوس کے بعد پاکستان لبریشن آرمی،بھارت نے ایک بار پھر مذاق بنوالیا

0

دہلی: پاکستان بھارتی میڈیا کے اعصاب پر کس قدر سوار ہے، اس کا مظاہرہ گزشتہ روز ایک بار پھر دیکھنے میں آیا جب بھارتی اینکر چین کی لبریشن آرمی کو پاکستان لبریشن آرمی کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کی گروپ ایڈیٹر اور سینئراینکر نویکا کمار نے لداخ کی رپورٹ پڑھتے ہوئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مخفف پی ایل اے کو پاکستان لبریشن آرمی پڑھ دیا اور یہ رپورٹ نشر بھی ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر اینکر اور بھارتی میڈیا کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے جموں میں پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا اور اس دعوے کا بھی عالمی سطح پر خوب مذاق اڑایا گیا، ایک برطانوی ٹی وی اینکر نے تو اس پر پروگرام کیا جس میں وہ بھارتی دعوے پر ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.