پنجاب پولیس نے حوالہ و ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ پکڑلیا

0

لاہور:پنجاب پولیس نے  ہنڈی و حوالہ کے خلاف  بڑی کارروائی کی ہے ، جس میں  بھاری رقم برآمد کرلی گئی،جو پنجاب پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدگی ہے،اس دھندے میں ملوث  گروہ کے 5 کارندے  بھی پکڑے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس  نے ڈیرہ غازی خان  میں  بڑی کارروائی کی ہے ، جس میں  حوالہ و ہنڈی  کا دھندہ کرنے والے گروہ سے پونے 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ڈیرہ غازی خان پولیس نے 2 گاڑیوں میں سوار 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،ان میں  پہلے سے   ایف آئی اے کو مطلوب حوالہ ایجنٹ نذیر ،جاوید شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.