لاہور:پنجاب پولیس نے ہنڈی و حوالہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ، جس میں بھاری رقم برآمد کرلی گئی،جو پنجاب پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدگی ہے،اس دھندے میں ملوث گروہ کے 5 کارندے بھی پکڑے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں بڑی کارروائی کی ہے ، جس میں حوالہ و ہنڈی کا دھندہ کرنے والے گروہ سے پونے 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ڈیرہ غازی خان پولیس نے 2 گاڑیوں میں سوار 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،ان میں پہلے سے ایف آئی اے کو مطلوب حوالہ ایجنٹ نذیر ،جاوید شامل ہیں ۔