دبئی نے دنیا بھر کے ’’ریٹائرڈ ‘‘ افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم شروع کردی

0

دبئی: دنیا بھر کے ریٹائرڈ افراد کو دبئی نے پیکج کی پیشکش کردی، ریٹائرمنٹ کے بعد دبئی میں رہائش اختیار کریں، پروگرام کو “ریٹائر اِن دبئی” کا نام دیا گیا ہے، اسکیم میں وہ افراد بھی شامل ہوسکیں گے ، جو ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے سے پہلے دبئی میں 10 برس یا اس سے زائد کام کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نےدنیا بھر کے ریٹائرڈ افراد کے لیے نئی ویزا اسکیم لانچ کردی ہے، جس کا مقصد ریٹائرڈ افراد کو دبئی میں طویل المدت قیام کی دعوت دینا ہے، اس اسکیم کے ذریعہ دبئی حکومت ریاست میں مزید سرمایہ لانے کے لئے کوشاں ہے، جہاں گزشتہ دو تین برسوں سے بالخصوص پراپرٹی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

نئی اسکیم میں دنیا بھر کےان امیر افراد کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جوریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اسکیم کیلئے اہلیت 

نئی اسکیم کے تحت وہ غیر ملکی جن کی عمر 55 برس سے زیادہ ہے، وہ “ریٹائرمنٹ ویزا” کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کی مدت 5 برس ہوگی اور یہ قابل تجدید بھی ہوگا۔ تاہم اس کے لئے ضروری ہوگا کہ ان کی ماہانہ آمدنی 20 ہزار درہم (تقریبا 5500 ڈالر) ہو، چاہے یہ پنشن کی صورت میں ہو یا سرمایہ کاری کے ذریعے۔

دوسری صورت میں ان کے پاس بینک میں 10 لاکھ درہم کے مساوی رقم یا دبئی میں 20 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد ہونی چاہئے۔یہ ویزا ہر پانچ برس بعد قابل تجدید ہو گا۔ ویزے کے خواہش مند افراد متعلقہ ویب سائٹ ‪www.retireindubai.com کے ذریعے درخواست دے سکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.