استعفیٰ نا منظور، وزیراعظم نے عاصم باجوہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی عاصم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ صحافی احمد نورانی نے ایک اسٹوری کی تھی جس میں عاصم باجوہ اور ان کے خاندان پر الزامات لگائے گئے تھے ۔

عاصم سلیم باجوہ نےگزشتہ روزصحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحت جاری کی تھی اور اپنے اور خاندان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔تاہم انہوں نے وضاحت اور ثبوت کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ چھوڑ دیں گے جبکہ چیئرمین سی پیک کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.