سعودی عرب کا اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

0

ریاض: پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر مسافروں کے لیے خوشخبری، سعودی حکومت نےاقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجاز ت دے دی، دوسری طرف کویت کے اقامہ ہولڈر پاکستانی واپسی کی اجازت نہ ملنے سے پریشان ہیں اور انہوں نے پشاور میں مظاہر ہ کیا ہے، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا  گیا کہ وہ  کویتی حکام سے بات کرکے مسئلہ حل کرائے۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی،جس کے مطابق  کرونا کی وجہ سے پاکستان  میں پھنس جانے والے سعودی اقامہ ہولڈرز  مملکت میں واپس جاسکیں گے۔

سعودی اقدام کا مقصد اقامہ ہولڈرز کے اقامہ کو ایکسپائر ہونے سے بچانا ہے،سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے اور تمام ائیر لائنز کو آگاہ کردیا ہے ۔

سعودی وزارت صحت  کی جاری ایڈوائزری میں ائیرلائنز کو  مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کی ہدایت کی گئی  ہے،سعودی عرب پہنچنے پر مسافروں کو 7 دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.