شوگر کمیشن پر 2 ہائیکورٹس کے دو مختلف فیصلے، حکومت کیا کرے گی؟َ

0

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے چینی انکوائری کمیشن کے خلاف فیصلہ دینے کے ایک روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو قانونی قرار دے دیا اور کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، جس سے حکومت کے لئے نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ وہ کس ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عمل کرے۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایک ہی کیس پر مختلف ہائیکورٹس کی طرف سے مختلف احکامات کی وجہ سے پاکستان کے عدالتی نظام پر بات چیت ہوتی رہی ہے، اور سپریم کورٹ سے اس حوالے سے کوئی جامع پالیسی بنانے یا حکم جاری کرنے کے مطالبات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت2 ہائیکورٹس کے دو مختلف فیصلے آنے کے بعد اب سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، اور اعلیٰ عدالت سے یہ درخواست بھی کی جاسکتی ہے، وہ ایسا فیصلہ دے جس سے مستقبل میں اس طرح کی قانونی صورتحال پیدا نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ ہائیکورٹ نے شوگرمل مالکان کی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کمیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا، تاہم منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کو قانونی اور اس کی سفارشات پر کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل بینچ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر 24 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

52 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی حکومت عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہونے پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، کمیشن رپورٹ محض اس بنیاد پر کالعدم نہیں قرار دی جاسکتی کہ سمری متعلقہ وزارت نے کیوں جاری نہ کی۔

کمیشن کی تشکیل کے بعد ساتویں رکن کی شمولیت کی بنیاد پر بھی رپورٹ کالعدم نہیں قرار دی جا سکتی، کمیشن کی رپورٹ قانونی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.