ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے، ایک شہر میں جھڑپیں 

0

تہران: ایران میں خراب ہوتے معاشی حالات  کی وجہ سے ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں،  سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی ہے، لوگوں نے اس حوالے سے بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جن میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں  دیکھی جاسکتی ہیں، شہر سے  بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

جنوب مغربی صوبے بابہان میں مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے نکل آئے، وہ نعرے لگارہے تھے کہ ’’ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے‘‘،’’ ہم متحد ہیں‘‘ اور متحد رہیں گے۔ تازہ مظاہروں کے بعد دارالحکومت تہران اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں  فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسر ی جانب  نیٹ بلاکس نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ خوزستان میں انٹرنیٹ پر بھی پابندی  لگادی گئی ہے، یہ مظاہرے ایسے موقع پر ہوئے ہیں، جب ایران کی معیشت امریکی پابندیوں کی وجہ سے  بہت خراب حالت میں ہے، مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، اور ایک ڈالر سوا دو لاکھ ایرانی ریال سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.