’’مہربان‘‘ پاپڑ فروش شہباز شریف کے اہلخانہ کو کروڑوں منتقل کرتا رہا

0

لاہور: مسلم لیگ (ن) کےصدر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے دوران نیب کے تفتیش کاروں کو انکشاف ہوا ہے کہ ایک پاپڑ بیچنے والا بھی چھوٹے میاں صاحب کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرتا رہا ہے۔

طریقہ واردات سندھ میں پی پی پی سربراہ آصف زرداری کے جعلی اکاؤئنٹس کیس سے ملتا جلتا استعمال کیا گیا، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے جو ریکارڈ حاصل کیا ہے، ان سے انکشاف ہوا ہے کہ شہازشریف اور ان کے اہلخانہ کے اکاوئنٹس میں منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ 69 ہزار 915 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، یہ پیسے 12 ٹرانزیکشن میں بھیجے گئے۔

ہر ٹرانزیکشن میں پاکستانی 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بھیجے گئے، منظور پاپڑ فروش کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں۔نیب دستاویزات کے مطابق ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز، اور ان کی بہن رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں ہوئیں۔

سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں جب کہ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.