مالٹا کی حدود میں تارکین وطن کی کشتی پھنس گئی، تارکین امداد کے منتظر

0

مالٹا: ’’الارم فون‘‘ نامی این جی او کا کہنا ہے کہ مالٹا کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی ایک کشتی پھنسی ہوئی ہے، جس میں 60 تک تارکین وطن موجود ہیں اور ان کی جانیں خطرے میں ہیں۔

بحیرہ روم میں تارکین وطن کو بچانے کے لئے کام کرنے والی این جی او’’الارم فون‘‘ کا کہنا ہے کہ لیبیا سے آنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسی ہوئی ہے ، اور کشتی پر سوار50 سے 60 افراد کی جانیں خطرے میں ہیں۔

این جی او نے کشتی کے بارے میں مالٹا کے حکام کو آگاہ کردیا ہے ، جبکہ جرمن این جی اور ’’سی واچ‘‘ کو بھی بتایا گیا ہے، جو اپنے طیارے کے ذریعہ صورتحال کی نگرانی کرتی ہے۔

جرمن این جی او کے طیارے نے فضائی معائنہ کے بعد بتایا ہے کہ کشتی میں 50 سے 60 تارکین ہوسکتے ہیں ، اور یہ مالٹا کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں موجود ہیں۔

این جی او نے تارکین وطن کی مدد کے لئے کوسٹ گارڈز کے ساتھ قریب موجود تجارتی جہاز کئیرووڈ اسٹار کو بھی آگاہ کردیا ہے ،جو بہامان کارگو کمپنی کا ملکیتی ہے ، الارم فون کا کہنا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے ان تارکین وطن کو بچانے کیلئے کوئی کوشش شروع نہیں کی گئی، تاہم وہ اس کے لئے کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تجارتی جہاز اس کشتی کے بالکل قریب ہے ،لیکن وہ تارکین وطن کو ریسکیو نہیں کررہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.