میزائل حملوں سے بچنے کیلئے بغداد کے گرین زون میں امریکی دفاعی نظام نصب

0

واشنگٹن: امریکہ نے ایران نواز ملیشیا کے میزائل حملوں سے بچنے کیلئے عراق کے گرین زون میں دفاعی نظام نصب کردیا ہے ، جبکہ ایران پر بھی دباو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.

امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ امریکی فوج عراق میں موجود رہے گی ، اور ہمارا مقصد داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا ہے، خطے میں بالادستی کی ایرانی خواہشات پوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہماری طاقت کو جانتا ہے ، اور ہم نے اس کے لئے سرخ لکیر کھینچ دی ہے ، جنرل میکنزی نے کہا کہ عراق میں اپنی فورسز کے تحفظ کیلئے ہم نےبغداد کے گرین زون میں فضائی دفاعی نظام نصب کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.