اٹلی نے 13 ممالک  سے آنے والوں کیلئے داخلہ مکمل بند کردیا، کونسے ممالک شامل

0

روم: اٹلی نے 13 ممالک کے شہریوں  کے ساتھ وہاں قیام کرنے والوں کا داخلہ بھی ملک میں بند کردیا ہے، یہ فیصلہ ان  ممالک سے آنے والے مسافروں میں کرونا کے زیادہ کیس نکلنے پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اطالوی وزیرصحت رابرٹو سپرانزا نے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جن 13 ممالک کو کرونا کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، ان میں  بنگلہ دیش، اومان ، کویت، بحرین، بوسنیا  برازیل، چلی، شمالی مقدونیہ،  آرمینیا، مالدووا، پانامہ، پیرو، اورجمہوریہ ڈومنیکن شامل  ہیں۔

اطالوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  یہ پابندی اس لئے  لگائی گئی ہے، کیوں ہم اطالوی عوام کی  وبا کیخلاف دی گئی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے سکتے، اس پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں کے ساتھ ان تمام  لوگوں پر بھی ہوگا، جنہوں نے گزشتہ 14 روز میں ان ممالک میں قیام کیا ہوگا۔

ان ممالک میں قیام کرنے والے دوسرے ملکوں کے شہری اور  اطالوی شہریت اور ورک پرمٹ سمیت قانونی دستاویز رکھنے والے افراد پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا، اور وہ اٹلی نہیں آسکیں گے۔

حکم نامے کے تحت ان ممالک سے براہ راست اور بالواسطہ آنے والی تمام پروازوں کے اٹلی میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.