راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نےمیران شاہ میں بویا کےجنوب مغرب میں 8 کلومیٹر دورواقع ویزدا سار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آج صبح آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شہید جوانوں کی شناخت سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز،سپاہی راجا وحیداور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔