برطانیہ میں ہوٹل، سینما، ہئیر ڈریسرز سمیت بیشتر چیزیں کھولنے کا اعلان

0

لندن: برطانیہ نے لاک ڈاؤن پابندیاں عملی طور پر ختم کرتے ہوئے 4 جولائی سے ریستوران، ہوٹل ، تھیٹر، سینما اور ہئیر ڈریسز کی دکانیں بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مساجد سمیت عبادت خانےبھی کھول دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے جسمانی فاصلے کی حد بھی  6 فٹ سے کم کرکے تین فٹ کردی ہے، انگلینڈ میں 4 جولائی سےمیوزیم بھی عوام کیلئے کھل جائیں گے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ انگلینڈ میں 4 جولائی  سےیہ سب کچھ کھل جائے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ ٹیٹوز بنانے والے جگہیں، جم اور میوزک کنسرٹس پر فی الحال پابندیاں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ  اسکاٹ لینڈ ،ویلز اور شمالی آئرلینڈ بھی ان   نئے اقدامات  پر عمل کریں گے،لیکن تھوڑی تبدیلی کے ساتھ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.