ارطغرل غازی کی مقبولیت، ٹی آر ٹی نے اردو یوٹیوب چینل شروع کردیا

1

استنبول :’’ارطغرل‘‘ جیسی شاہکار  تاریخی سیریل   تیار کرنےوالے ترکی کے سرکاری  نشریاتی ادارہ  ٹی آرٹی نے ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت دیکھتے ہوئے  پاکستانیوں کیلئے خصوصی یو ٹیوب چینل متعارف کرادیا ہے ،جس پر  سلطا ن عبدالحمید کی زندگی پر بنی ایک اور تاریخی سیریل’’پایہ تخت سلطان عبدالحمید ‘‘ کو بھی  اردو سب ٹائٹل کے ساتھ اپ لوڈ کیا جارہا ہے ۔

گزشتہ رات تک اس سیریل کی 6 اقساط ٹی آرٹی کے اردو یوٹیوب پیج پر  اردو سب ٹائٹل کے ساتھ  اپ لوڈ کی جاچکی تھیں ۔

ارطغرل غازی کی نسل سے تعلق رکھنے والے سلطان عبدالحمیدثانی  کا دور خلافت 31 اگست 1876 سے لے کر 27 اپریل 1909 تک محیط ہے ،پھر اندرونی سازشوں ، اور غداروں نے  بیرونی قوتوں سے مل کر انہیں معزو ل کردیا تھا ،

سلطان عبدالحمید کا تاریخی قول

یورپ  کے رنگ میں رنگنے والے ترکوں کو سلطان عبدالحمید  نے  وہ تاریخی جملہ کہا تھا  ’’ اگر آپ لوگوں نے یورپ کی نقل کرتے ہوئے اس کے  دئیے گئے  نام نہاد جمہوری نظام  کو اپنا یا ،تو یاد رکھنا عظیم خلافت عثمانیہ  10 برس بھی قائم نہیں رہ سکے  گی ، کیوں کہ جمہوریت کے پردے میں مغرب کو  ترکی کے نظام کے اندر مہرے مل جائیں گے اور وہ ان کی مدد سے  مسلمانوں کا یہ گھر (خلافت عثمانیہ ) جو اسے 650 برس سے کھٹک رہا ہے ، کمزور اورٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا‘‘ ۔

ان کا یہ قول ہر  بحرف سچ ثابت ہوا ، اور انہیں خلا فت سے ہٹانے کے بعد جب ترکی میں اسمبلی اور جمہوریت کا کھیل شروع ہوا تو اس وقت کی سپر طاقت برطانیہ اور روس نے دیگر ممالک سے مل  کر خلافت عثمانیہ کو کمزور  کیا اور پھر اسے ٹکڑے ٹکڑے  کرکے آپس میں بانٹ لیا، قبلہ اول بیت المقدس بھی  مسلمانوں کے ہاتھوں سے جاتا رہا۔

یہودیوں کی خواہش پر برطانیہ نے 2 نومبر 1917 کو اسرائیل کے قیام کا اعلان کردیا ،حالاں کہ اس وقت تک فلسطین کی  آبادی میں یہودیوں کی تعداد صرف 10 فیصد تھی لیکن پھر دنیا بھر سے یہودیوں کو وہاں پہنچایا گیا اور فلسطینیوں کی زمینوں ،گھروں اور املاک پر قبضے کرکے انہیں ہجرت پر مجبور کردیا گیا ۔

سلطان عبدالحمید اور عشق رسول

سلطان عبدالحمید ثانی سچے عاشق رسول اور تہجد گزار تھے ، اور ان پر بنے ڈرامے  کا یہ کلپ بہت مقبول ہوا ،جس میں وہ  ایک تاجر کو  حضور نبی کریم خاتم النبین  کے خواب میں آنے  کی بات سنانے پر اشرفیوں سے لاد دیتے ہیں ۔

دنیا میں گزشتہ ایک صدی سے  جو سرمایہ داری نظام رائج ہے ،اور جس طرح مسلم دنیا  کی حالت خراب ہے ، ان سب چیزوں  کو سمجھنے کیلئے  ڈرامہ ’’پایہ تخت سلطان عبدالحمید‘‘ دیکھنا ضرور  ی ہے ،کیوں کہ اسی دور  میں برطانیہ ،یہودیوں کے ساتھ مل کردنیا کے اس نئے نظام کی بنیادیں رکھ رہا تھا ،سلطان عبدالحمید  اس کی راہ میں آخری رکاوٹ تھے ،وہ جب تک خلافت پر رہے ،ہر سازش ناکام بناتے رہے ،اللہ نے انہیں بلا کی صلاحیتیں دی تھیں ، لیکن جب انہیں اپنوں کی غداری نے  ڈس لیا تو پھر عثمانی سلطنت  کے ساتھ مسلم دنیا نے القدس  بھی کھودیا/

ٹی آرٹی کا نیا چینل

ٹی آر ٹی نے   نیا اردو چینل جس کا لنک یہ ہے

https://www.youtube.com/channel/UCkY3P2CPygbStNCFXE_vpxw

 پی ٹی وی پر چلنے والے  ارطغرل غازی کی پاکستان میں  شاندار مقبولیت کو دیکھ کر متعارف کرایا ہے ۔  ایک ہفتہ قبل شروع کئے گئے اس چینل کو اب تک 23 ہزار افراد نے  سبسکرائب کیا ہے ۔

1 Comment
  1. Tasadduq hussain says

    بہت خوب

Leave A Reply

Your email address will not be published.