پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزے کھل گئے، پی آئی اے پہنچانے کیلئے تیار

0

کراچی: پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزے کھل گئے۔ گھر بیٹھے درخواست دیں اور تین دن میں ویزہ پائیں۔ دوسری طرف پی آئی اے نے بھی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد مسافر اب آسانی سے براہ راست سفر کرسکیں گے، پی ائی اے کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار پروازیں چلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خوبصورت وسط ایشیائی ملک آذر بائیجان نے پاکستان کے لئے ای ویزا سروس شروع کردی ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعہ اپنا یا فیملی کا وزٹ ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، جس کیلئے آپ کو ویب سائٹ https://evisa.gov.az پر جاکر فارم بھرنا ہوگا۔ پھر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے فیس بھریں۔ تین دن کے اندر آپ کو جواب آجائے گا، ویزا کا پرنٹ لیں۔ ٹکٹ کرائیں اور باکو جیسے خوبصورت شہر پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو سال کے بعد وزٹ ویزے کھولنے کی تیاری

دوسری جانب پی آئی اے نے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی، منصوبے کے تحت کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باكو کے لئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ، ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی۔ پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری  پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 کو روانہ ہوگی۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ قومی ائیرلائن کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلی درجہ حاصل ہے، اور آذربائیجان نے پاکستانی شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دے رکھی ہے، ای ویزا کی سہولت کے باعث پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کی غرض سے باکو کا دورہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے 5 ملکوں کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا

تاہم انہیں باکو جانے کیلئے دیگر ائرلائن کا استعمال کرنا پڑتا تھا، اور ٹرانزٹ کے جھنجھٹ میں پھنسنے اور کئی کئی گھنٹے ائرپورٹ کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات درپیش آتی تھی، جبکہ  لیکن پی آئی اے کی جانب سے براہ راست پروازیں چلانے کے اعلان کے بعد شہریوں کو سہولت مل گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.