پی آئی اے نے 5 ملکوں کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے ہم وطنوں کو براہ راست سفر کی سہولت دینے کیلئے 5 ملکوں کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری کرلی، دوسری طرف یورپی ممالک کیلئے پروازوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 5 ملکوں کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری کرلی ہے۔ ان میں ہانگ کانگ ۔ آسٹریلیا۔ تھائی لینڈ(بنکاک)،ترکی (استنبول ) اور مالدیپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک کے لئے پروازیں بحال کرنے کے لئے بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پی آئی اے نے یورپی سول ایوی ایشن ادارے “ایاسا”سے پروازوں کی بحالی کے لئے رابطہ کیا تھا۔ جس پر یورپی ادارے نے پروازوں کی بحالی کے لئے اپنے آڈٹ کی شرط لگادی۔ اور ٹیم بھیجنے کا شیڈول بھی نہیں دیا تھا۔ بلکہ دنیا میں جاری سفر ی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ٹیم بھیجنے کا اشارہ دیا تھا۔ جس سے پی آئی اے کی یورپی پروازوں کی بحالی طویل عرصہ کیلئے لٹکتی نظر آرہی تھی۔ تاہم حکومت اور پی آئی اے نے اس حوالے سے یورپی حکام سے رابطے کئے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اور یورپی ٹیم چند ہفتوں کے اندر پی آئی اے کے سیفٹی معیارات کی تصدیق کے لئے آنے کا امکان ہے۔ جس کے بعد مارچ اپریل تک قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا قوی امکان ہے۔

قومی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ائیر وائس مارشل (ر) ارشد ملک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہانگ کانگ۔ آسٹریلیا۔ تھائی لینڈسمیت کئی روٹس پر براہ راست پروازیں چلانے کیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اور جلد پروازیں شروع کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یورپی ممالک اور امریکہ کے لئے پروازیں چلانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یورپی ادارے کے آڈٹ کے بعد جلد معاملہ حل ہوجائے گا۔ پی آئی اے کا سیفٹی معیار بلند ترین سطح پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.