اسپین کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، پاکستانی جاں بحق، متعدد زخمی

0

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا کے ہوٹل میں خوفناک آگ لگ گئی، لوگوں نے جانیں بچانے کے لئے اوپر کی منزلوں سے چھلانگیں لگادیں، ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ایک پاکستانی بھی اس آگ کی زد میں آگیا، اور اس کی جان چلی گئی ہے، جبکہ 9 افراد زخمی ہی۔۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ہے، بارسلونا سینٹر کے علاقے Poble Sec میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل پر  اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ہوٹل کے اس فلور سے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دور دور تک  دکھائی دینے لگے، آگ لگنے کے باعث تیسری منزل پر موجود افراد وہاں پھنس کر رہ گئے، اور انہوں نے آگ اور دھوئیں سے جانیں بچانے کے لئے تیسری منزل سے ہی چھلانگیں لگانی شروع کردیں، اس دوران وہاں نیچے موجود افراد نے چھلانگیں لگانے والوں کو بچانے کی غرض سے زمین پر گدے بھی رکھ دئیے تھے، ایمرجنسی سروس بھی فوری موقع پر پہنچ گئی، اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو نکالنے اور آگ بجھانے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 کی حالت  تشویشناک تھی، اور ان میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سانحے میں جاں بحق ہونیوالا 43 سالہ راشد ملک ملکوال کے علاقے پھلروان کا رہائشی تھا اور اسپین کے شہر ”ثاراگوثا“ کے قریب موبائل فون کا کاروبار کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ راشد ملک اپنی دکان کیلئے موبائل خریدنے بارسلونا آیا ہوا تھا اور ہوٹل میں مقیم تھا۔ بارسلونا کی ایمرجنسی سروس کی ترجمان Zulma Itza کا کہنا ہے کہ مزید 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس آگ لگنے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.