اٹلی میں باپ کی کار چرا کر دوستوں کے ساتھ موج مستی مہنگی پڑگئی

0

روم: باپ کی کار چرا کر دوستوں کے ساتھ پارٹی منانے کے لئے چوری چھپے جانا مہنگا پڑگیا، ایک تو کار حادثہ کا شکار ہوئی، تو دوسری جانب پولیس بھی پیچھے پڑگئی، لڑکوں نے شراب نوشی کر رکھی تھی، اور اسی حالت میں وہ گاڑی بھی چلاتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق سردانیہ کے علاقے بونو Bono میں ایک 15 سالہ لڑکے نے رات کو اپنے والد کی کار چرائی، اور پھر اپنے 4 دوستوں کو لے کر موج مستی کے لئے نکل پڑا، اس دوران انہوں نے شراب نوشی کی، اور نشے کی حالت میں بھی لڑکا کار چلاتا رہا، جس کی وجہ سے گاڑی اس کے کنٹرول سے نکل گئی، اور کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی ایک دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ایک 14 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا، اور وہ کومے میں چلا گیا ہے، جبکہ کار لانے والے لڑکے سمیت اس کے دیگر تین ساتھی وہاں سے فرار ہوگئے۔

ٰیہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارک وطن لڑکی نے اپنے خاندان کیخلاف پولیس سے شکایت کردی، پھر کیا ہوا؟

حادثہ کی اطلاع پر امدادی کارکن پہنچ گئے، پولیس بھی وہاں آگئی، زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے چار لڑکوں کو بھی بعد میں تلاش کرلیا، طبی معائنے میں گاڑی لانے اور چلانے والے لڑکے کے جسم میں الکوحل کی مقدار ثابت ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.