اٹلی میں تارک وطن لڑکی نے اپنے خاندان کیخلاف پولیس سے شکایت کردی، پھر کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی میں تارک وطن خاندان کی نوجوان لڑکی نے گھر والوں کے رویے کے خلاف پولیس سے شکایت کردی، ماں اور بھائی کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کردی، روم کے قریب یہ معاملہ پیش آیا ہے، لڑکی کو پہلے اسپتال اور بعد ازاں شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی دارالحکومت روم کے علاقے Ostia میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تارک وطن خاندان کی 14 سالہ لڑکی نے پولیس کو اپنی ماں اور بھائی کے خلاف شکایت درج کرادی ہے، لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے گھر والے اسلامی لباس پہننے اور چہرہ ڈھانپنے پر مجبور کرتے تھے، اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی ماں اور بھائی نے اسے کئی بار مارا بھی ہے، اور اسے واپس بنگلہ دیش بھیجنے کی دھمکی بھی دی، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق لڑکی نے ہفتہ کے روز کارابیری پولیس سے رابطہ کیا، اور بھائی کی جانب سے تشدد کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ایشیائی تارک وطن اپنی کزن کے پیچھے پڑگیا، انجام کیا ہوا؟

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کے چہرے پر خراشیں تھیں، جسے پہلے اسپتال منتقل کیا گیا، اور بعد ازاں شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.