ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

0

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران  ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر بڑھ کر 16 ارب 77 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ، ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 66 کروڑ 82 ڈالر کے  ذخائر ہیں  جبکہ اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذخائر 10 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ ہوگئے ہیں ۔

 اسٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی وجہ  بیان نہیں کی تاہم یہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے  زرمبادلہ بھیجنے  سے  ممکنہ طور پر بڑھے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.