کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر بڑھ کر 16 ارب 77 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ، ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 66 کروڑ 82 ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذخائر 10 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ ہوگئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی وجہ بیان نہیں کی تاہم یہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ بھیجنے سے ممکنہ طور پر بڑھے ہیں ۔