بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہونے والا احتجاج ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی

0

بریشیا (رپورٹ: تنویر ارشاد): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہونے والا احتجاج ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی کے سرپرست چوہدری شہزاد ساہی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لیے متحرک تنظیموں نے انسانی حقوق سمیت کسی بھی جماعت۔کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے 30 اور 31 اکتوبر کو جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے ہونے والے دورے پر اٹلی میں کشمیر کاز کے لیے متحرک تنظیموں نے روم میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب پاک کشمیر فاؤنڈیشن اٹلی کے سرپرست چوہدری شہزاد ساہی کا کہنا ہے کہ تحریک کشمیر اٹلی، پاک فیڈریشن اٹلی، کشمیر فورم اٹلی و یورپ اور پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی حقوق یا کسی دوسری تنظیم کی جانب سے روم میں مودی کےخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جائے گی۔

شہزاد ساہی نے مزید کہا کہ کشمیر کاز پر اٹلی میں موجود تمام تنظیمیں متحرک ہیں اور وہ کشمیر کاز پر ہونے والے کسی بھی پروگرام میں شرکت کریں گے، انسانی حقوق یا کسی دوسری تنظیم کی جانب سے احتجاج پر ہم شرکت کرکے کشمیریوں کی آواز کو یورپی ایوانوں تک پہنچائیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دینا کے سامنے عیاں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.