یورپی ملک نے ہزاروں تارکین کو پرمٹ دینے کا اعلان کردیا

0

برسلز: یورپ کے بڑے ملک نے تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے، ملک میں موجود ہزاروں تارکین کے لئے ورک اور رہائشی پرمٹ کے دروازے کھول دئیے، پرانے تارکین کو بھی سہولت دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، حکومت نے تارکین وطن کے لئے اہم اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے تارکین وطن کے لئے اہم اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، جس سے ہزاروں تارکین کو ورک اور رہائشی پرمٹ ملنے کا راستہ کھل گیا ہے، جن اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے، ان کے تحت اسپین آنے والے 18 برس تک کے 15 ہزار سے زائد تارکین آسانی سے پرمٹ حاصل کرسکیں گے، قانون کا اطلاق 5 برس پیچھے سےکیا گیا ہے، جس سے گزشتہ 5 برس میں آنے والے تارکین کو فائدہ ہوگا، 18 برس سے عمر زائد ہونے پر بھی وہ اس پیکج کے تحت پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں امیگریشن کیلئے اپلائی کرنےوالوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

ان میں 7 ہزار سے زائد وہ تارکین بھی شامل ہیں، جن کی عمر اب 18 برس سے زائد ہوچکی ہے، اور وہ قانونی حیثیت کھوچکے تھے، ہسپانوی وزیراعظم آفس نے ٹوئٹر پر جو تفصیلات جاری کی ہیں، ان میں بتایا گیا ہےکہ ان اصلاحات کی بدولت اب کوئی تارک وطن اگر 18 برس کا ہوجائے گا، تو تب بھی اس کی قانونی حیثیت ختم نہیں کی جائےگی، بلکہ وہ صرف 470 یورو کی ماہانہ آمدن دکھا کر جو سوشل سپورٹ پروگرام کی بھی ہوسکتی ہے، ورک پرمٹ کی تجدید کراسکیں گے، اس قانون کا اطلاق گزشتہ 5 برس سے کیا گیا ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ اسپین میں گزشتہ 5 سالوں میں جن تارکین کے پرمٹ عمر 18 برس ہونے کی وجہ سے ختم ہوئے تھے، وہ بھی اب دوبارہ ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ اسی طرح 18 برس سے کم عمر تارکین کو اب تین ماہ کے اندر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائےگا، پہلے اس میں 9 ماہ لگ رہے تھے، رہائشی پرمٹ ملنے کے بعد 16 برس اور اس سے زائد عمر والے تارکین کو کام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، سیو دی چلڈرن سمیت مختلف تنظیموں نے ہسپانوی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اسے تاریخی قرار دیا ہے۔

کم عمر تارکین مراکش سے اسپین کے جزیرے Ceuta آئی لینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.