امریکہ نے لاکھوں شہری مارنے والے شامی صدر بشار پر بالآخر پابندیاں لگادیں

0

 واشنگٹن: امریکہ نے خانہ جنگی میں اپنے لاکھوں شہری مارنے والے شامی صدر بشارالاسد اور ان کے خاندان کے افراد پر بالاخر سخت پابندیاں لگادی  ہیں، ساتھ ہی یہ انتباہ کیا ہے کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام بھی اس لسٹ میں شامل کرلیے جائیں گے ۔

امریکی پابندیوں کی لسٹ میں خود بشارالاسد، ان کی برطانوی اہلیہ اسماء، چھوٹا بھائی ماہرالاسد اور بہن بشریٰ  کا نام شامل ہے۔

شام کے لیے امریکی نمائندے جیمز جیفری کا کہنا ہے کہ یہ پابندیوں کا پہلا مرحلہ ہے، آنے والے ہفتوں میں بشار انتظامیہ پر مزید قدغنیں لگائی جائیں گی ۔

انہوں نے شامی صدر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جنگ بندی، شفاف انتخابات،  نیا متفقہ آئین اور مہاجرین کی واپسی دیکھنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ اگر کوئی بشار خاندان اور ان کے اداروں سے کاروبار کرے گا، اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ نے پہلے مرحلے میں 39 شامی  شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگائی ہیں اور کہا ہے کہ اس کا مقصد  بشار انتظامیہ کو آمدن کے حصول سے روکنا ہے۔

شام میں لڑنے والی ایرانی ملیشیا فاطمیون بریگیڈز اور اس کے مالی معاون محمد ہامشو بھی نئی پابندیوں کی زد میں آ ئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.