یورپی ممالک سے برطانیہ جانے والے تارکین کیلئے ڈیڈ لائن قریب آگئی

0

لندن: بریگزٹ کا سرکاری عمل تو دسمبر میں ہی مکمل ہوگیا تھا، لیکن یورپی یونین کے ممالک سے برطانیہ جانے والے تارکین وطن کے لئے اہم مرحلہ اب مکمل ہونے جارہا ہے، جس پر برطانوی حکومت نے یورپی یونین سے آئے تارکین وطن کو یاد دہانی کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کےبعد برطانیہ نے یورپی ممالک سے آئے ہوئے تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کے لئے مارچ 2019 سے سیٹلمنٹ اسکیم شروع کی تھی، جس کی ڈیڈلائن اب 30 جون کو ختم ہونے جارہی ہے، اب جبکہ اسکیم ختم ہونے کی مدت میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، برطانوی حکام نے سیٹلمنٹ اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا امکان مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین سے آئے تارکین کو یاد دلایا ہے کہ وہ پیر 28 مئی تک لازمی اس کے لئے اپلائی کردیں، بصورت دیگر وہ برطانیہ میں اپنے حقوق سے محروم ہوسکتے ہیں، تاہم حکام کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس 30 جون تک اسکیم کے لئے درخواست نہ دے سکنے کا کوئی ٹھوس جواز موجود ہو، اس کے لئے بعد میں درخواست دینے کی گنجائش نکالی جائے گی، لیکن یہ صرف بہت ہی قابل قبول اور ٹھوس جواز پیش کرنے کی صورت میں ہوگا، جیسے کہ کوئی بچہ جس کے والدین اس کیلئے اپلائی نہ کرسکے ہوں، یا پھر کوئی ایسا مریض جو اپنی بیماری کی وجہ سے بروقت درخواست نہ دے سکے۔

اگرچہ سیٹلمنٹ اسکیم میں توسیع کے مطالبات مختلف حلقوں کی طرف سے سامنے آئے ہیں، تاہم برطانوی وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ عمل مارچ 2019 سے چل رہا ہے، اور پہلے ہی بہت وقت دیا جاچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ مئی کے آخر تک 56 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی تھیں، دوسری طرف برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی 10 سے 12 ہزار درخواستیں یومیہ موصول ہورہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.