اٹلی میں گرمی کب تک رہے گی، رپورٹ آگئی

0

روم: اٹلی میں گرمی سے پریشان افراد کے لئے کوئی اچھی پیش گوئی سامنے نہیں آئی ہے، آنے والے دنوں میں کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بھی ان دونوں پاکستان سے ملتا جلتا گرم موسم چل رہا ہے، جس سے لوگ پریشان بھی ہیں، لیکن اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ گرمی کی یہ لہر جلد نہیں جائے گی،موسم کی رپورٹ کے مطابق روم میں درجہ حرارت 35، بلونیا میں 36، پیروجیا میں 38، فرمو میں 40 درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، اسی طرح پالیرمو سمیت کچھ جنوبی شہروں میں بھی درجہ حرارت 40 تک پہنچ سکتا ہے، اٹلی میں اس گرمی کی وجہ افریقی ہوائیں ہیں، جنہوں نے اس وقت اٹلی کے بیشتر علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تاہم اگلے ہفتے گرمی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.