کرونا کیخلاف قوت مدافعت حاصل کرنے والا پہلا یورپی ملک

0

برسلز: یورپی ملک کرونا کے خلاف قوت مدافعت (ہرڈ امیونٹی) پیدا کرنے والا پہلا ملک بن گیا، جس کے بعد وہاں معمول کی زندگی بحال ہوگئی ہے، اسے یہ کامیابی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر حاصل ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں جم، ریستوران، ساحل سمیت سب کچھ کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالٹا اجتماعی مدافعت (ہرڈ امیونٹی) حاصل کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے، اور اس نے یہ کامیابی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر حاصل کی ہے، جس کے بعد ملک میں جم، ریستوران، ساحل سمیت سب کچھ کھول دیا گیا ہے، جبکہ ساحلوں پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے، مالٹا کے وزیر صحت کرس فیرن نے پریس کانفرنس میں اس قومی مدافعت حاصل کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے یومیہ 8 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی ہے،اور اب تک ویکسین کی پونے پانچ لاکھ خوراکیں لگاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مالٹا کی آبادی 4 لاکھ 40 ہزار ہے، ا ب مالٹا میں یومیہ کرونا کیس صرف تین افراد تک آرہے ہیں، مالٹا میں اب جم ، ریستوران اور ساحل سب کچھ کھول دیا گیا ہے، ہوٹل رات گئے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں، یکم جون سے ساحلوں پر تفریح کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، جبکہ یکم جولائی سے متوقع طور پر تمام کھلی فضا میں ماسک کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.