جرمنی میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

0

برلن: جرمنی میں بچوں کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ، 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی، جرمن حکومت نے کم عمر افراد کو ویکیسن لگانے کا فیصلہ اسکول کھلے رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور ریاستی رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکیسنیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کی ویکسینیشن کا عمل 7 جون سے شروع کیا جائے گا۔ یہ اعلان جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے 16 ریاستی حکومتوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ 12 سال یا اس سے زائد افراد کی عمر کے بچے 7 جون سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر سے کرونا ویکسین لگواسکیں گے۔ اس موقع پر جرمن وزیر صحت جینس اسپن کا کہنا تھا کہ بچوں کا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم اسے لازمی نہیں قرار دیا گیا ہے، بچوں کو ویکسین لگوانا والدین، ​​ڈاکٹروں اور خود بچوں کا انفرادی فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب یورپین میڈیسن ایجنسی فائزر/بائیو این ٹیک کی مشترکہ تیار کردہ کرونا ویکسین کو 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کیلئے بھی استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بچوں کیلئے  محفوظ اور موثر پائی گئی ہے، جس کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.