اٹلی میں چینی باشندوں کی فیکٹری پر چھاپہ

0

روم: اٹلی میں بغیر کاغذات کے تارکین کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر فیکٹری میں ان سے زیادہ کام لینے اور انتہائی کم تنخواہ دینے میں ملوث چینی باشندوں کا گروپ پکڑا گیا ہے، گروپ میں شامل افراد کی تعداد 5 ہے، جن کے قبضے سے بھاری رقم بھی برامد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں سمیت کاغذات کے بغیر اٹلی میں موجود تارکین وطن کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تورینو میں چینی فیکٹری کے مالکان ان سے اضافی مشقت لے رہے تھے، اور تنخواہ بھی معمولی ادا کی جارہی تھی، جس پر کارابیری پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے، فیکٹری میں 40 سے زائد تارکین وطن کام کررہے تھے، چینی مالکان ان سے روزانہ 8 کے بجائے 10 گھنٹے کام لیتے تھے، انہیں ہفتہ وار چھٹی بھی نہیں دی جاتی تھی، اور تنخواہ بھی 350 سے 600 یورو ماہانہ دی جارہی تھی، حالات کار بھی انتہائی خراب تھے، چھاپے میں 85 ہزار یورو بھی برامد کئے گئے ہیں،

پولیس نے آپریشن کے دوران 5 چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر مزدوروں کا استحصال کرنے، ٹیکس چوری اور جعلی انوائسز جاری کرنے کی چارج شیٹ عائد کی گئی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے 40 سے زائد تارکین وطن غیر یورپی ہیں، اور سب پرمٹ کے انتظار میں ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.