اٹلی میں پاکستانی لڑکی غائب، تحقیقات شروع

0

روم: اطالوی حکام نے ایک نوجوان پاکستانی لڑکی لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تحقیقات کو مکمل پوشیدہ رکھا جارہا ہے، لڑکی کے اپنے گھر والوں سے اختلافات کے پہلو کو بھی دیکھا جارہا ہے، 18 سالہ پاکستانی لڑکی تقریباً ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد سے اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی علاقے ریجو ایمیلیا میں ایک 18 سالہ پاکستانی لڑکی تقریباً ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئی تھی، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق لڑکی کے والدین اس کی اپنی مرضی سے شادی کرانا چاہتے تھے، لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں تھی، جس کی لڑکی نے اطالوی حکام کو شکایت بھی کردی تھی، جس کے بعد لڑکی کو کچھ عرصے کیلئے حکومتی سینٹر میں بھی رکھا گیا تھا، تاہم بعد میں لڑکی خود اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی۔

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق ثمن عباس نامی پاکستانی لڑکی ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئی تھی، جبکہ اس کے والدین بھی پاکستان چلے گئے ہیں، تاہم پبلک پراسیکیوٹر اور کارابیری پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، لیکن تحقیقات کو مکمل پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فیملی مشکل میں پھنس گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک پاکستانی فیملی اپنی نوجوان لڑکی کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی تھی، لڑکی نے اپنے دوست سے ملنے سے روکنے پر والدین اور بھائیوں کیخلاف پولیس کو شکایت کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.