غیرملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر کتنے موبائل فونز رجسٹرڈ کراسکتے ہیں؟

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فونز کی کسٹمز ڈیوٹی سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر 5 موبائل فونز رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، تکنیکی خرابی کے باعث فون رجسٹریشن پر زیادہ ڈیوٹی چارج ہونے لگی ہے، مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر ٹیکس سے متعلق فرق ہے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن میں فرق 9000 روپے ہے۔ فرق ختم کرنے اور 1 فون کی اجازت کے لیے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی کہ اس دوران پراسیس تکنیکی خرابی سے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ سسٹم سے خارج ہوگئی۔ ایف بی آر نے وضاحت کی کہ تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر 36 ہزار 720 روپے ڈیوٹی چارج ہونے لگی، مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے، تکنیکی ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ 500 ڈالر سے زائد کے فون کو پاسپورٹ پر رجسٹر کروانے کی فیس 31 ہزار ہے جبکہ شناختی کارڈ پر اس کی فیس 40 ہزار روپے ہے۔ جاری بیان کے مطابق بتایا گیا ہے کہ عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی درستگی کا معاملہ کل تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔ بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد سے زائد ڈیوٹیز وٹیکسز لیے گئے ان کو وہ رقم واپس کردی جائے گی، ایف بی آر اس خرابی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکل پر معذرت خواہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.