چین کے بعد پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی سینا کی ٹھکائی، کئی چوکیاں تباہ

0

پونچھ:چین  کے بعد  بھارتی فوج کی  پاک فوج نے بھی ٹھکائی شروع کردی ہے،جبکہ نیپالی بارڈر فورس نے بھی جمعہ کو ایک بھارتی درانداز شہری کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا تھا،تین سرحدوں پر محاذ کھلنے پر بھارتی میڈیا کی بھی   چیخیں نکل رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کو کنٹرول لائن پر آئے روز کی شرارتوں پر سبق سکھاتے ہوئے پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں جمعہ کو بھارتی چوکیوں پرتاک تاک کر نشانے لگائے،جس کے بعد بھارتی چوکیوں سے دھواں اٹھتادیکھا گیا،اور کئی چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

اسی طرح  پونچھ سیکٹر میں بھی پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کونشانہ بنایا،جس میں بھارتی فوج کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،دونوں سیکٹرز میں آخری اطلاعات تک جھڑپیں جاری تھیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے ہاتھوں ٹھکائی پر بھارتی میڈیا کی بھی چیخیں سنائی دے رہی ہے،اور چینلز یہ واویلا کرتے دکھائی دئیے کہ پاکستان بھارتی فوج کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنارہا ہے۔

بھارتی اے بی پی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاک فوج بھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے،جس سے بھارتی زیر کنٹرول علاقے میں خوف وہراس پایاجاتاہے،اسی طرح پونچھ سیکٹر میں جھڑپوں کی رپورٹ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے  کہا کہ  علاقے میں  چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ  مارٹر بھی  فائر کئے جارہے ہیں۔

ایسے وقت میں جب  بھارت پہلے ہی لداخ میں چین کے ہاتھوں  پٹائی کے بعد بڑے  علاقے  سے ہاتھ دھوچکا ہے،کنٹرول لائن پر بھارتی فوج شدید دباؤ میں آگئی ہے، کیوں کہ کنٹرول لائن سےبھی کچھ دستے لداخ منتقل کئے گئے تھے،اس کے علاوہ بھارتی فوج دومحاذوں پر لڑائی کے قابل بھی نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.